ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کریں گی ممتا، راہل گاندھی سے نہیں ہوگی ملاقات

دہلی میں اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کریں گی ممتا، راہل گاندھی سے نہیں ہوگی ملاقات

Mon, 26 Mar 2018 21:49:59    S.O. News Service

کولکاتہ،26؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے متحد اپوزیشن اور مہاگٹھ بندھن بنانے کے ارادے سے مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)سربراہ ممتا بنرجی سوموار کو نئی دہلی پہنچیں ہیں۔اپنے چار روزہ قیام کے درمیان ممتا دہلی میں کئی پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کریں گی۔اس کے ساتھ ہی وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کی جانب سے بلائی گئی اپوزیشن رہنماؤں کی میٹنگ میں بھی شامل ہوں گی۔ٹی ایم سی کے ایک سینئر لیڈر کے مطابق ممتا دہلی میں قیام کے دوران جنتا دل (یو)کے سابق قومی صدر شرد یادو، عام آدمی پارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر اروند کیجریوال سمیت شیوسینا اور تیلگودیشم پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں سے ملاقات کریں گی۔ خاص بات یہ کہ اپوزیشن کو متحد کرنے دہلی پہنچی ممتا اپنی پرانی حمایتی کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی سے ملاقات نہیں کریں گی۔بتایا جا رہا ہے کہ ممتا اس دورے کے دوران پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے کئی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت بھی کریں گی حالانکہ راہل گاندھی سے ملنے کو لے کر ممتا کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔کانگریس کے ایک سینئر لیڈر کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی نے ممتا کو ان سے ملنے آنے کی دعوت بھیجا تھا جسے ممتا بنرجی نے قبول کیا ہے۔حالانکہ ممتا کی جانب سے سونیا گاندھی کے اس دعوت کی قبولیت کے سلسلے میں اب تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔مانا جا رہا ہے کہ ممتا دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ سال 2019 میں متحد ہوکر انتخابات لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں جس کے لئے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو لگانے کے لئے اپنا قیام کا آغاز کیا ہے۔ممتا کے اس قیام کے بارے میں ٹی ایم سی کے ایک سینئر لیڈر کا کہنا ہے کہ وہ ایک واضح ایجنڈا لے کر دہلی پہنچی ہیں۔ٹی ایم سی لیڈر کے مطابق ممتا نے طے کیا ہے کہ کانگریس کی قیادت والے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے)کا حصہ نہیں بنیں گی۔ٹی ایم سی لیڈروں کا کہنا ہے کہ کانگریس نے لیفٹ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے میں یہ ٹھیک نہیں ہو گا کہ ٹی ایم سی اتحاد کا حصہ بنے۔واضح رہے کہ بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کی سمت میں پہلے بھی ممتا نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔ایسے میں ممتا کے دہلی قیام پر کانگریس سے ان کی دوری اور اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات لوک سبھا انتخابات سے قبل سیاسی معاہدوں کے امکانات کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔


Share: